ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا1800روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا1800روپے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر گھٹ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 1800روپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر22پیسے کی کمی سے 277.52 روپے کا ہوگیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2پیسے کی کمی سے 279.84روپے پرآگیا۔اسی طرح یورو 50پیسے کی کمی سے 307.22روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 23پیسے کی کمی سے 366.71روپے پر آگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا18ڈالر کے اضافے سے 2260ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار200روپے پرجاپہنچا،اسی طرح دس گرام سونا 1543روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 797روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثناچاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں