سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح کم کی جائے ،کراچی چیمبر

سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح کم کی جائے ،کراچی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر جاوید بلوانی نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیسی کے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح کو کم از کم 2 فیصد تک کم کرنے اور۔

 اسے منجمد کرنے پر غور کرے تاکہ صنعتوں پر ہر سال کم از کم اجرت میں اضافے کے نتیجے میں بڑھ جانے والے سوشل سیکیورٹی کے بے پناہ بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جاسکے ۔تاجر برادری نے یکم جولائی 2024 سے سندھ منیمم ویج بورڈ کی کم از کم اجرت 37ہزار روپے کرنے کے فیصلے کی تعمیل شروع کردی لیکن اس اضافے نے سیسی کے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کو بھی متاثر کیا ہے ۔سندھ حکومت کو کاروبار کرنے کی ناقابل برداشت حد تک زیادہ لاگت کی وجہ سے صنعتوں کو درپیش مشکلات کو بھی سمجھنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں