پی پی ایل ایشیاء کا عراقی آئل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

پی پی ایل ایشیاء کا عراقی آئل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی ذیلی کمپنی کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی آئل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی پی پی ایل ایشیاء نے عراق میں بلاک 8 کے لیے ایکسپلوریشن، ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سروس کنٹریکٹ کے حوالے سے عراق کے سرکاری ادارے مڈلینڈ آئل کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز بغداد میں باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر پی پی ایل ایشیاء کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور MdOC کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین حسن نے دستخط کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں