اسٹاک ایکسچینج:تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،12ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،12ارب خسارہ

کراچی (آن لائن )اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 85453 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 12 ارب روپے کاخسارہ ہوا۔

 جبکہ 34فیصدحصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔ماہرین کے مطابق یہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی اکتوبر میں پہلی منفی بندش ہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 67.25 پوائنٹس کی کمی سے 27184.97 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 54616.55 پوائنٹس سے کم ہوکر 54558.10 پوائنٹس پر آگیا ۔مجموعی سرمایہ کم ہوکر 111 کھرب 61 ارب روپے رہ گیا۔ جمعرات کو 27 ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 430کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،213میں کمی اور68میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں