بینک اسلامی نے اپنی 500ویں برانچ کا افتتاح کردیا

بینک اسلامی نے اپنی  500ویں برانچ کا افتتاح کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے ننکانہ صاحب میں اپنی 500 ویں برانچ کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔

جو ملک میں بینک کے استحکام کی علامت ہے ۔ یہ کامیابی مساوی خدمات کی فراہمی، غیر معمولی کسٹمر کیئر، مکمل مالی تحفظ کو یقینی بنانے ، اسلامی مالیاتی نظام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے اور ملک بھر میں شریعت کے مطابق بینکاری تک رسائی کو بڑھانے کے لیے بینک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔بینک اسلامی کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ ہماری 500 ویں برانچ کا افتتاح بینک اسلامی کی ویلیو ایڈڈ بینکاری کی خدمات فراہم کرکے پاکستانی عوام کی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہم اسلامی مالیات کی اقدار سے ہم آہنگ ایک محفوظ، صارفین پر مرکوز تجربہ فراہم کرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں