پہلی سہ ماہی ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92فیصد کمی

پہلی سہ ماہی ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوقران سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔۔

 پہلی سہ ماہی میں اشیا کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اور خدمات کی برآمدات میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریاتکے مطابق پہلی سہ ماہی میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 98 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.241 ارب ڈالر تھا، ستمبرمیں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 119 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرمیں 218 ملین ڈالر خسارے کا تھا،اگست میں بھی حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 29 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیا کی برآمدات کا حجم 7.449 ارب ڈالر اور خدمات کی برآمدات کا حجم 1.907 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 8 اور 6 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا کی برآمدات کا حجم 6.952 ارب ڈالر اورخدمات کی برآمدات کا حجم 1.801 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں اشیا کی درآمدات کا حجم 14.219 ارب ڈالر اورخدمات کی درآمدات کا حجم 2.606 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو بالترتیب 16 فیصد زیادہ اور 3 فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا کی درآمدات کا حجم 12.288 ارب ڈالر اور 2.296 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں