ایپل کے سی ای او آئی فون کے بنیادی فیچر سے لاعلم نکلے

ایپل کے سی ای او آئی فون کے بنیادی فیچر سے لاعلم نکلے

نیویارک(نیٹ نیوز)ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ہی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں لاعلمی کا انکشاف کیا ہے۔

ٹم کک نے بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ صارف اپنے iMessage گروپ چیٹس کو نام دے سکتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل میگزین کے انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ گروپ چیٹ کا بہترین نام کیا ہونا چاہیے تو ٹم لمحے بھر کے لیے کنفیوژ ہوگئے اور کہا کہ میں ان کو نام نہیں دیتا جبکہ درحقیقت یہ آپشن موجود ہوتا ہے ۔میزبان نے نوٹ کیا کہ ٹم کک کا تاثر اس سے ملتا جلتا تھا جیسے کسی نے انہیں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے کی تجویز دی ہو۔تاہم کک نے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انہوں نے اب اپنے کالج کے دوستوں کے ایک گروپ چیٹ کا نام ‘روم میٹس’ رکھ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں