ڈیفنس سی : ملزموں کاگھرمیں گھس کر خواتین پرتشدد

ڈیفنس سی : ملزموں کاگھرمیں گھس کر خواتین پرتشدد

لاہور( کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی میں ملزموں نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،خواتین پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی،پولیس نے تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ۔۔

جس کے مطابق فیصل خان،حسنین ،رباب غفور، زین ،ہارون ، منا او گوگا سمیت دو نامعلوم ملزمان نے تشدد کیا۔ملزموں نے دیوار پھلانگ کر جوان بیٹیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،موبائل فوٹیج میں ملزموں کو خواتین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،واقعہ کا مقدمہ مسرت بی بی کے بیان پر درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں