انسانی قد سے لمبی ،گھوڑے جیسی شکل والی ’’ڈومز ڈے فش‘‘

انسانی قد سے لمبی ،گھوڑے جیسی شکل والی ’’ڈومز ڈے فش‘‘

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں نے ماہی گیروں نے جزیرے تیوی کے علاقے میلویل کے قریبگہرے سمندرمیں غیرمعمولی شکل والی مچھلی پکڑی ہے جسے ’’ڈومز ڈے فش‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران ہیں۔یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے ’’اور مچھلی‘‘بھی کہا جاتا ہے ، مچھلی کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں اور سر گھوڑے جیسا ہے ۔یہ مچھلی عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹک تک کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا نظارہ کم ہی لوگ دیکھ پاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں