رضوان ون ڈے اور ٹی 20کپتان ،سلما ن آغانائب مقرر

 رضوان ون ڈے اور ٹی 20کپتان ،سلما ن آغانائب مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا،آغا سلمان نائب کپتان ہونگے ۔

پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے ، انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، بابر اعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ کہ میں ٹیم کے ہارنے کی ذمہ داری لوں گا، مل کر جیتیں گے تو ان کا کریڈٹ ہے ، میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے ۔پی سی بی نے آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے 4 قومی سکواڈ کا اعلان کیا، ہر سکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، کوئی بھی کھلاڑی بیک وقت چاروں سکواڈز میں شامل نہیں۔ دورہ زمبابوے کیلئے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وہ دورہ آسٹریلیا میں سکواڈ کا حصہ ہونگے دورہ آسٹریلیا کیلئے ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ ٹی 20سیریز کے سکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہونگے ۔ دورہ زمبابوے کے ون ڈے سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان ، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر جبکہ ٹی 20سکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ ، جہاں داد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں ،محمد رضوان کو ٹی 20سیریز میں آرام دیاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں