سنٹرل کنٹریکٹ،25 کرکٹرز کا انتخاب،فخر زمان فارغ،شاہین کی تنزلی

سنٹرل  کنٹریکٹ،25  کرکٹرز  کا  انتخاب،فخر زمان  فارغ،شاہین  کی  تنزلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے پاکستان مینز ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا،سرفرازاحمد ،افتخار احمد ،حسن علی ،فخرزمان اور امام الحق کنٹریکٹ حاصل نہ کرسکے ،شاہین آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرناپڑاجبکہ 5نئے چہروں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نوازدیاگیا۔

پی سی بی کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق سنٹر ل کنٹریکٹ حاصل کرنیوالوں میں 25 کھلاڑی شامل ہیں، ان میں سے 5کھلاڑی خرم شہزاد ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان ایسے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ،ان نئے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔ کیٹیگری اے میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کی اے کیٹیگری ختم کرکے انہیں بی کیٹیگر ی میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ، نسیم شاہ اور شان مسعود بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں ۔ عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حارث رؤف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاداب خان کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔کیٹیگری ڈی میں 1کھلاڑی عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں۔ کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے والوں میں محمد نواز، سابق کپتان سرفراز احمد ،عماد وسیم ،فہیم اشرف، افتخار احمد،احسان اللہ ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث،زمان خان ،ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں ۔فخرزمان زمان،امام الحق اور اسامہ میر کافٹنس ٹیسٹ جلد دوبارہ ہوگا جس کے بعد انہیں سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں