نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی شکست بھارتی کپتان کیلئے چھوٹی سی ناکامی

 نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی شکست  بھارتی کپتان کیلئے چھوٹی سی ناکامی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی شکست کو چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا۔

 کیویز کیخلاف پہلی بار اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد روہت شرما نے اپنے بیٹرز کا دفاع کیا اور ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے سے انکار کردیا، انہو ں نے کہا کہ ہم 12 سال میں ایک سیریز ہار گئے تو کوئی بڑی بات نہیں۔روہت شرما نے کہا کہ ہمیں دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ہم نے بھارت میں لگاتار 18 ٹیسٹ سریز جیتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے بہت کچھ اچھا کیا ہے ، یہ اتنی بڑی شکست نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں