فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو فارم ہاؤس کا تحفہ دے دیا

فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ  خان کو فارم ہاؤس کا تحفہ دے دیا

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی جوڑی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ایک دوسرے کیلئے محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہے اور تحائف کا تبادلہ کرنے کی یادیں لازمی شیئر کرتی ہے۔

فلک شبیر نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سارہ خان کو تحفے میں فارم ہاؤس دے کر حیران کر دیا۔سارہ خان شوہر کا قیمتی تحفہ دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انکے آنسو نکل آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں