نواز شریف کی آج لندن سے امریکا روانگی

نواز شریف کی آج  لندن سے امریکا روانگی

لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کی (آج)پیرکو لندن سے امریکا روانگی کا امکان ہے ۔

جہاں وہ تقریباً چار روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے ۔اپنی رہائش گاہ سے روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہاکہ دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے ثابت کردیا بھارتی مظالم انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے ، دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں