جنگ نہیں چاہتے ،اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائیگا:ایرانی صدر

جنگ نہیں چاہتے ،اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائیگا:ایرانی صدر

نیویارک (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن ہفتے کے روز فوجی مقامات پر حملوں کا مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔

ہم اپنی قوم اور ملک کے حقوق کا دفاع کریں گے ،  پیزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران صیہونی حکومت کی جارحیت کا مناسب جواب دے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کے جرائم جاری رہے تو خطے میں جنگ پھیلے گی ۔دوسری جانب ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج (پیر کو ) طلب کر لیا گیا۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوتے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے ۔علاوہ ازیں ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے پرواز یں بھریں۔انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کو برابر کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں