صدارتی انتخابات:مشی گن کی مسلم کمیونٹی کا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

 صدارتی انتخابات:مشی گن کی مسلم کمیونٹی کا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

مشی گن(دنیا نیوز،اے ایف پی ) امریکی ریاست مشی گن کی مسلم کمیونٹی نے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علما،پیش اماموں اور مسلم کمیونٹی نے دنیا سے جنگیں ختم کرنے کے بیان پرٹرمپ کی توثیق کی۔ مشی گن میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو امریکا میں نئی تاریخ رقم ہو گی،کبھی ہمت نہیں ہاروں گا، آخری وقت تک مقابلہ کروں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں