چھوٹے کپڑے پہننے پر تنقید عوام کا حق ہے :مائرہ خان

چھوٹے کپڑے پہننے پر تنقید عوام کا حق ہے :مائرہ خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اورگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا حق بنتا ہے کہ وہ ہر اس چیز پر تنقید کریں جو انہیں اچھی نہیں لگی ، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی دے سکتے ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ پبلک پراپرٹی ہو، آپ پوسٹ کرکے سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی تنقید کا تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں