ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد تشخیص کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی مددگار

ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد تشخیص کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی مددگار

لندن (نیٹ نیوز )اے آئی ٹیکنالوجی ایکس رے میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد تشخیص میں ڈاکٹروں کی مدد کرسکتی ہے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس کے مطابق مصنوعی ذہانت میں ڈاکٹروں کے ایکس رے کا تجزیہ کرتے وقت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد اور موثر شناخت کرنے کی صلاحیت ہے ۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی محفوظ ہے اور یہ تشخیص کو تیز کر سکتی ہے جبکہ معالجین پر دباؤ کم کر سکتی ہے ۔ادارے کا کہناہے کہ انگلینڈ میں فوری نگہداشت کیلئے چار اے آئی ٹولز کی سفارش کی جائے گی تاہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس اکیلے کام نہیں کرے گی، ہر ایکس رے کا پیشہ ور طبی ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا اوراس کے بعدحتمی رپورٹ تیارکی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں