طوطا درخت کی شاخ میں پھنس گیا ،فائرفائٹرز بچانے آگئے

 طوطا درخت کی شاخ میں پھنس گیا ،فائرفائٹرز بچانے آگئے

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوطے اور نوجوان کو بچانے کیلئے فائر فائٹرز کے غیر معمولی ریسکیو آپریشن کا چرچہ سوشل میڈیا پر عام ہوگیا۔

بوینا پارک کی رہائشی خاتون صفیہ ہاشمی نے بتایا کہ اسے ٹویڈی نامی طوطا 6 ماہ قبل سالگرہ کے تحفے میں ملا تھا، ٹویڈی کندھے پر بیٹھا ہوا تھا اور اچانک اُڑ کر باہر چلا گیا اورکمیونٹی سنٹر کے قریب درخت کی اونچی شاخ پر پھنس گیا جبکہ ان کا چھوٹا بھائی اسے بچانے کیلئے درخت پر چڑھا جو بعد میں اتر نہ سکا۔اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کا عملہ موقع پر پہنچا، ٹرک 17 کے فائر فائٹر شین ایلن نے پہلے نوجوان اور پھر طوطے کو ریسکیو کیا۔ صفیہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کا بھائی اور ٹویڈی دونوں صحیح سلامت اور خیریت سے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں