رونالڈر کا مداح ملاقات کیلئے 7ماہ تک سائیکل چلاتا رہا

رونالڈر کا مداح ملاقات کیلئے 7ماہ تک سائیکل چلاتا رہا

ریاض (نیٹ نیوز)کرسٹیانو رونالڈو کے ایک مداح نے 7 ماہ تک سائیکل پر سفر کرکے اپنے پسندیدہ فٹبالر سے ملاقات کو یقینی بنایا۔

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ گونگ نے اپنے آبائی وطن سے سعودی عرب تک کا سفر سائیکل پر طے کیا۔گونگ نے اپنا سفر 18 مارچ کو صوبے انہوئی سے شروع کیا اورقازقستان میں پہلا پڑاؤ کیا اس کے بعد وہ 6 ممالک بشمول جارجیا، ایران اور قطر سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچا۔13 ہزار کلومیٹر کے اس سفر کے بعد گونگ اپنے پسندیدہ فٹبالر سے 20 اکتوبر کو ملنے میں کامیاب ہوا۔چینی مداح نے کرسٹیانو رونالڈو سے النصر فٹبال کلب کے سامنے ملاقات کی اور اپنے بچپن کا خواب پورا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں