کارپٹ مینو فیکچررزکانئی منڈیوں کی تلاش کے عزم کا اعادہ

کارپٹ مینو فیکچررزکانئی منڈیوں کی تلاش کے عزم کا اعادہ

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اضافے کیلئے نئی منڈیوں کے تلاش کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہونے والی ۔۔

عالمی نمائش میں روایتی خریداروں کے علاوہ مختلف ممالک کے بڑے چین اسٹورز کو بھی مدعو کیا جائے گا ،ہاتھ سے بنے قالینوں کی نئے رجحانات کے مطابق تشہیر اور مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ، طورخم بارڈر کے معاملات گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے معاہدے کے مطابق برآمدی آرڈر زکی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر مسائل کو حل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کے شرکاء نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں عالمی نمائش کے حوالے سے اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں