فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے سر سبز کسان کنونشن کا انعقاد

فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے سر سبز کسان کنونشن کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت تو سیع پنجاب کے باہمی تعاون سے گندم کی پیداواری مہم کے حوالے سے لیہ کے مقامی ہوٹل میں سر سبز کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زونل سیلز منیجر سینٹر زون ارشد اشرف نے تمام زرعی ماہرین ،محکمہ زراعت کے عہدیداران اور کاشتکاروں کو خوش آمدید کہا اور فاطمہ گروپ کے بزنس پروفائل پر روشنی ڈالی ۔محکمہ زراعت توسیع پنجاب ڈی جی خان ڈویژن کے ڈائریکٹر مہر عابد حسین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور موسم کی شدت کاشتکاروں کیلئے بڑا چیلنج ہے اس کو سمجھے بغیر پیداوار میں اضافہ کرنا ناممکن ہے ۔فاطمہ فرٹیلائزر کی طرف سے شعبہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کے سر براہ ڈاکٹر سعید اقبال نے کہا کہ ہماری سالانہ گندم کی پیداوار 28ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ ملکی ضرورت 31 ملین میٹرک ٹن ہے ۔اگر ہر کاشتکار اپنی پیداوار 3.5 من فی ایکڑ بڑھالے تو ملکی ضرورت کو آسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سرسبز کھادوں کی خاصیت پر بھی روشنی ڈالی۔ڈیولپمنٹ منیجر سینٹر زون عمران حمید نے کاشتکاروں کی محنت کو سراہا ۔ اے ڈی سی آر لیہ ملک محمد شاہد نے کاشتکاروں کو گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ پرنسپل سائنٹسٹ ایگرانومی ریسرچ سٹیشن کروڑ لعل عیسن ڈاکٹر عصمت اللہ صاحب نے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی اور ان کے گندم پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ محکمہ زراعت توسیع پنجاب لیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عاشق حسین نے گندم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈسٹرکٹ لیہ کے لیے موضوع اقسام اور وقتِ کاشت پر آگاہی دی۔ زرعی ترقیاتی بینک سے ریجنل بزنس ہیڈحفیظ خان میرانی نے بھی شرکت کی اور خطاب میں کاشتکاروں کو زرعی قرضہ جات کے اصول پر بریفنگ دی۔منیجر جاز کیش لیہ ج علی ثاقب نے جاز کیش بزنس اکاؤنٹ برائے فارمرز کے بارے میں آگہی دی۔ ڈسٹرک لیہ سے ترقی پسند کاشتکار چوہدری محمد سعید نے بھی خطاب کیا ۔ فاطمہ فرٹیلائزز کے ٹیکنیکل سروسسز آفیسر شاہد اقبال نے اس سزسبز کنونشن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں