اسما عباس کا لڑکیوں کو 30 سال کی عمرسے پہلے شادی کرنیکا مشورہ

اسما عباس کا لڑکیوں کو 30 سال کی عمرسے پہلے شادی کرنیکا مشورہ

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کرلیں، میری شادی 18 سال کی عمرمیں ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اسما عباس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ 25 سے 26 سال کی عمر میں یا 30 سال سے پہلے شادی کرلیں،اس عمر سے پہلے لڑکیوں کی پڑھائی مکمل ہوجاتی ہے اوروہ میچوربھی ہوجاتی ہیں اوراپنے ارد گرد کی چیزوں کو سمجھنے لگتی ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ جن لڑکیوں کی شادی 18 سے 19 سال کی عمر میں ہوجاتی ہے ان کے شوہروں کو انہیں آگے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہئے اوراگر وہ اچھی تعلیم کے بعد نوکری کرتی ہیں تو بھی اجازت ہونی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں