انعم تنویر کا شادی کو دل نہیں مان رہا،طلاق سے ڈرنے لگیں

انعم تنویر کا شادی کو دل نہیں مان رہا،طلاق سے ڈرنے لگیں

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا اور ڈر لگ رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا پتہ نہیں کیوں، ڈر لگ رہا ہے شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں تو سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب میرے پاس نہیں، اگر اللہ ہی میرے دل میں ڈال دے تو میں شادی کرلوں گی ،شوہر بس ایک اچھی شخصیت کا حامل ہو جو میرے کام کو سراہے، ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر وہ ہماری مجبوری کو سمجھتا ہو۔ جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، ہمارے احساسات کو سمجھیں، کنجوس نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں