اسٹاک ایکسچینج :ریکارڈساز ہفتہ،انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر

اسٹاک ایکسچینج :ریکارڈساز ہفتہ،انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر

کراچی (آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 86ہزار،87ہزار،88ہزاور 89ہزار کی 4نفسیاتی حدوں کو عبور کر گیا ۔۔

جبکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 90 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 4700پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری تیزی سے پانچ کاروں دنوں کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 5کھرب 12 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 116کھرب روپے سے تجاوز کر گیااور 50 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں