خواتین کی اکثریت معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتی، افتخار ملک

خواتین کی اکثریت معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتی، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت انتہائی کم ہے ۔۔

اور ان کی اکثریت سماجی نظام، سپورٹ سسٹم کی کمی اور تعلیم و تربیت تک محدود رسائی کے باعث معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتی۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان رکاوٹوں کو دور کر کے خطہ کے جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے ، روزگار میں صنفی مساوات پیداواری صلاحیت میں اضافہ، غربت میں کمی اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتر نتائج کا باعث بنتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں