سبز انقلاب لائے بغیر ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوسکتے ،احمد جواد

 سبز انقلاب لائے بغیر ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوسکتے ،احمد جواد

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی چیمبرکی قائمہ کمیٹی زراعت کے چیئرمین چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ ایک ارب ڈالر کی گندم درآمدکرنے سے بچا جاسکے ۔

 اتوار کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گندم کے نرخ کو فری مارکیٹ میکنزم پر نہیں لایا جا سکتا تو حکومت گندم کی امدادی قیمت اور اس کی خریداری کے اہداف کا اعلان کرے ۔ احمد جواد نے کہا کہ سبز انقلاب لائے بغیر ہم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوسکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں