پوری دنیا میں پیر سب سے زیادہ خودکشیاں کرنیوالا دن

پوری دنیا میں پیر سب سے زیادہ خودکشیاں کرنیوالا دن

ٹوکیو(نیٹ نیوز)محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ امریکا اور پوری دنیا میں پیر کے دن خودکشیوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے شعبہ گلوبل انوائرمینٹل ہیلتھ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یونہی کم کی سربراہی میں ٹیم نے تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ دیگر دنوں کے مقابلے میں پیر کے دن سب سے زیادہ خودکشیاں ہوئیں جو کہ 15 سے 18 فیصد بنتی ہیں جبکہ ہفتے کے آخر میں خودکشیوں کا خطرہ مختلف ممالک کے درمیان مختلف ہوتا ہے ۔شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک میں ہفتہ یا اتوار کو خودکشی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جنوبی اور وسطی امریکی ممالک، فن لینڈ اور جنوبی افریقہ میں یہ خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں