دبئی میں انوکھی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

دبئی میں انوکھی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

دبئی(نیٹ نیوز)دبئی دنیا بھر میں اپنے شاندار فنِ تعمیر اور قابلِ ذکر فلک بوس عمارتوں کی وجہ سے مشہور ہے اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ یہاں کی شان و شوکت کی علامت ہے۔

اب دبئی میں ایک منفرد عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کی چوڑائی ایک اپارٹمنٹ کے سائز سے زیادہ نہیں ہو گی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر کی جدت طرازی کو ظاہر کرتے ہوئے دبئی میں جس انتہائی پتلی فلک بوس عمارت کی تعمیر کرنے کے منصوبے کی رونمائی کی گئی ہے اس کا نام ‘مرابہ ویل’ ہے ۔ 73 منزلہ عمارت کی بلندی1,247 فٹ،چوڑائی صرف 74 فٹ ہو گی۔ عمارت میں 131 اپارٹمنٹس ہوں گے جن میں سے ہر ایک میں 2 سے 5 بیڈرومز ہونگے ۔‘مرابہ ویل’ کو دبئی میں شیخ زید روڈ سے گزرنے والی نہر کے کنارے تعمیر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں