چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج سے مقدمات کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، آج سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے میں 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔