اوچ شریف : موٹر وے ایم فائیو پرفائرنگ ، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

اوچ شریف: (دنیانیوز) موٹر وے ایم 5 ریسٹ ایریا پر دیرینہ دشمنی ٹرک ڈرائیور کی جان لے گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص کی فائرنگ سے 36 سالہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ قریب بیٹھا مسافر زخمی ہوگیا ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت میانوالی کے رہائشی 36 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں