سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو 8 سال قید ،2 لاکھ جرمانے کی سزا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی، مجرم کو پی ٹی اے ایکٹ 1996، ای ٹی او 2002 اور پی پی سی کے تحت سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں سال 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مجرم کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں