شیخوپورہ : پولیس نے چند گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس کرکے ملزمان گرفتارکرلیے

شیخوپورہ : (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس کرلیا گیا، تمام ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق ، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کو مشکوک کار کی تلاشی پر بوری بند نوجوان شخص کی نعش ملی، نوجوان کو بزریعہ فائر قتل کیا گیا اور ایک ہاتھ کا انگوٹھا بھی کٹا ہوا تھا۔

پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں اپنے تمام تر وسائل کی مدد سے ملزمان گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق سگے خالہ زاد بھائی نے پیسوں کی لالچ پر اپنے دوستوں کےساتھ مل کر اپنے بھائی کا قتل کیا، ملزمان نے مقتول یسین کو فیصل آباد سے بلا کر قتل کیا ، ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر 10 لاکھ روپے بذریعہ اے ٹی ایم بھی نکلوائے، باقی رقم نکلوانے کے لیے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر پاس رکھ ہوا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول یسین کی ڈیڈ باڈی کار کی ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھینکنی تھی، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں