سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر مستحکم

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2640 ڈالرز پر مستحکم رہی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بغیر کسی دروبدل کے برقرار رہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 75ہزار 200روپے پر برقرار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بنا ردو بدل کے 2لاکھ 35ہزار 940روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں