سٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 085 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.87 روپے سے کم ہو کر 277.77 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔