پی آئی اے کا نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے آنیوالے مسافروں کو رعایت دینے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے نئے سال 2025 کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کو رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت دے دی، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹ بکنگ 10 دسمبر تک کی جاسکتی ہے، خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں