کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ڈاکو مارا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عمران عرف مانی بلوچ 150 وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کو ریکوری کیلئے لے جارہے تھے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ڈاکو فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں