شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے نے دھوم مچا دی

نئی دیلی :(ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے سے دھوم مچا دی۔

 حلوہ ایک معروف روایتی ڈش ہے جس کا شمار میٹھی غذا میں ہوتا ہے، حلوے کی مختلف اقسام جیسے گاجر کا حلوہ، کدو کا حلوہ، سوجی کا حلوہ، دال کا حلوہ ان کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی مرچ کا حلوہ دیکھا ہے جس کا نام ذہن میں آتے ہی کڑوے ذائقے کا احساس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، گمان یہ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے ،جس میں ایک شادی کی تقریب میں سبز مرچ کا حلوہ دکھایا گیا ہے، بڑی سبز مرچوں کے ساتھ تیار کردہ حلوے کا رنگ سبز تھا۔

حلوے کے بارے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام اقسام کا میٹھا کھایا ہے لیکن مرچ کا حلوہ پہلی بار دیکھا ہے۔

صارفین کی جانب سے مرچ کا حلوہ دیکھنے کے بعد حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کئی صارفین نے الجھن میں سوال کیا کہ یہ حلوہ میٹھا ہے یا مصالحےدار جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ مرچ کا حلوہ کھانے کے بعد کیا حال ہوا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں