عارف والا: پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر دولہے کا بھائی قتل

عارف والا: (دنیا نیوز) قصبہ قبولہ میں لڑکی سے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر دولہے کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی عثمان نے بہن کے جیٹھ کو راہ چلتے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتول کے بھائی نے ملزم کی بہن سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں