دوسرا ون ڈے: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف
ڈھاکا: (دنیا نیوز) تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔
شیر بنگلا سٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 75 اور کپتان سلمان علی آغا 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31، شمائل حسین 6، محمد رضوان 44 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔