کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی منظوری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، میاں ریاض حسین پیرزادہ ،خالد مقبول صدیقی، گورنر سٹیٹ بینک، وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

ایس او ایز کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ کی تشکیل نو کی کابینہ کی سمری کا جائزہ لیا گیا، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کیلئے دو آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی ۔

اسی طرح اجلاس میں ریلوے کے 4 اداروں کے بورڈز کی تشکیل نو کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا، ایس او ایز کمیٹی نے 4 اداروں کے بورڈ کی نامزدگی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ کی تشکیل نو کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا گہ او پی ایف بورڈ میں دو آزاد ارکان کو شامل کرنے کی سمری کی منظوری دی گئی، ایس او ایز کمیٹی کی فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کیلئے 6 آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری اور پاکستان کاٹن سٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ کے 9 آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں