زمبابوے کیخلاف آخری ٹی 20 کیلئے چار تبدیلیوں کیساتھ پلیئنگ الیون کا اعلان

بلاوائیو: (دنیا نیوز) زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم بھی پلینگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں