دورہ جنوبی افریقا: قومی سکواڈز کا اعلان، عباس کی واپسی، شاہین باہر، فخر پھر نظر انداز

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، محمد عباس کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا جبکہ فخر زمان کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں 10 دسمبر سے 7 جنوری تک 3 ٹی 20، تین ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابراعظم تینوں فارمیٹس کے سکواڈز میں شامل ہیں، سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

وائٹ بال کے ہیڈکوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو صرف وائٹ بال سکواڈ میں شامل کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں سکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقا میں اچھی کارکردگی دکھائیں، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچ کر ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

ٹیسٹ ٹیم
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا

ون ڈے سکواڈ
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر )

ٹی 20
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر) 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں