حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ریاست کر رہی ہے: فیصل واوڈا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کےساتھ جو ہو رہا ہے ریاست کر رہی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا یہ ظلم کی بات ہے، پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی جتنے سندھی، پنجابی، بلوچی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی ریاست کےساتھ ہے، حکومت اس حوالےسے جھوٹ بول رہی ہے، حکومت نے245 کے تحت احتجاج کے دوران فوج کو بلایا، یہ جتنی بھی شکلیں بیٹھی ہوئی ہیں ایکسپائر، لنڈے کی کھیپ ہے، پاکستان اس وقت سب سےسستے دور سے گزررہا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تین رینجرزاہلکار شہید ہوئے، حکومت ان کا بھی دفاع نہیں کرپا رہی ہے، اگربانی پی ٹی آئی قابل قبول نہیں تو(ن)لیگ بھی نہیں، اگرمجھ سےمشورہ مانگا گیا تو دو طلاقیں دینے کا کہوں گا، ایک مسلم لیگ (ن) اور بانی پی ٹی آئی کو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی اور سے نہیں خود سےخطرہ ہے، حکومت کا بوجھ ہی انہیں لے ڈوبے گا، معاشی بہتری کا کریڈٹ حکومت نہیں ایس آئی ایف سی کوجاتا ہے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن سے آج بھی اپنےتجزیےپر قائم ہوں، اسٹیبلشمنٹ نے پہلے نہ آج بانی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کو برباد کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، نئےچہروں کولانےکی ضرورت ہے، نئےچہروں میں بلاول بھٹو آتےہیں۔