سیاست کا گند مینڈیٹ چوری کرنے والے ہیں: شیخ وقاص اکرم
لاہور:(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نےمینڈیٹ چوری کیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پنجابی، بلوچی، سندھی ہم سب بھائی ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والےانسان بنیں، ریڑھی والوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نئےجعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نےمینڈیٹ چوری کیا، جو فارم47سے اقتدار میں آئے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی اورمریم وٹو دونوں خواتین غیرمتعلقہ ہیں، کسی کےذاتی ترجمان کا کیا جواب دوں۔
فیصل واوڈا ہمارے سیاسی مخالف ہیں، فیصل واوڈا کا ایجنڈا پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کوانڈرمائن کرنا ہے،انہوں نےتوحکومت کی بینڈ بجادی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ہمارے کارکنان کی دوبارہ گرفتاریاں شروع ہوگئی ہے۔