وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کیلئے 68 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام کے لئے 68 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔

سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے درخواستیں دیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کو وظائف دینے کے لیے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام، تعلیم دوست وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن، مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملیں گی، سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔

سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔

پنجاب کی آبادی اور درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیئے گئے سکالرشپس کی شرح ساؤتھ پنجاب:% 32، نارتھ پنجاب:% 24 اور سینٹرل پنجاب: %42 ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں