خیبر پختونخوا حکومت مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
پشاور:(دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مال کی تقسیم پرلڑائیاں ہو رہی ہے۔
پشاور میں فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پرہے، پی ٹی آئی کا کوئی لیڈرگرفتارنہیں ہوتا صرف ورکرز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی مال کی تقسیم پر لڑائیاں ہو رہی ہے، علی امین گنڈا پور کی توجہ انتشار اور احتجاج پر مرکوز ہے، صوبائی حکومت کی عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں۔
گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام امن اور ترقی چاہتی ہے، علی امین گنڈا پورکی مایوسی کو سمجھتے ہیں، کل اے پی سی کے حوالے سے ایک اہم دن ہوگا، مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران اے پی سی میں آئیں گے۔