پنجاب: اینٹی سموگ پلان کے تحت سرکاری و نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی سموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے گاڑیوں کا معائنہ کرانے کیلئے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے اور تمام وزارتوں و محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں