معروف بھارتی کامیڈین شو کے بعد لاپتا، بیوی نے رپورٹ درج کروادی
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈین سنیل پال اپنے ایک شو کے بعد لاپتا ہوگئے جس کے بعد ان کی اہلیہ پولیس کے پاس پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ سنیل پال ایک شو کے لیے ممبئی سے باہر کسی دوسرے شہر گئے تھے، انہوں نے اہلیہ کو بتایا تھا کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس لوٹیں گے لیکن وہ نہیں پہنچے۔
سنیل کے گھر واپس نہ پہنچنے پر اہلیہ سریتا پال نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی اور بتایا کہ بار بار شوہر سے رابطہ کرنے کے باوجود ان کے شوہر کے نمبر سے جواب نہیں مل رہا۔
پولیس سے رابطہ
کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سنیل پال کو پولیس نے ٹریس کرلیا ہے اور پولیس ان سے مسلسل رابطے میں ہے جبکہ پاپارازی وائرل بھایانی نامی اکاؤنٹ نے بھی انسٹاگرام پر سریتا پال کے حوالے سے تصدیق کی کہ انہوں نے بتایا ہے سنیل سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے البتہ وہ اب تک گھر نہیں پہنچے۔