سندھ رینجرز اور پولیس کا کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، مغوی بازیاب

شکارپور: (دنیا نیوز) پولیس اور سندھ رینجرز نے گڑھی تیغو کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مغوی بازیاب کرا لیا جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت محمد یوسف ولد محمد رمضان شیخ عمر 50 سال سکنہ منڈی شاہ ضلع جھنگ کے نام سے ہوئی۔

بازیاب ہونے والے مغوی کو ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر ضلع کندھ کوٹ کشمور سے اغوا کیا تھا۔

ایس ایس پی پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کچے میں آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں